Usool Fiqh Workshop

Usool Fiqh Workshop

Category

Description

اصولِ فقہ پڑھانے کا طریقہ
معلمات کے لیے ایک جامع تربیتی نشست

اصولِ فقہ، فہمِ دین کی اساس اور دینی علوم کی تفہیم کا بنیادی ستون ہے۔ معلمات کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ نہ صرف اصولِ فقہ کو سمجھیں بلکہ اسے مؤثر اور تدریسی
انداز میں طالبات تک منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوں۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر ادارہ حلقۃ العلم اور جامعہ امینہ للبنات کے اشتراک سے معلمات کے لیے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں اصولِ فقہ کی تدریس کے عملی اور قابلِ فہم طریقوں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

اس نشست کی تربیت کار اہلیہ مولانا محمد شاہد صاحب ہیں، جو جامعہ امینہ للبنات سے کی سینئر معلمہ، فاضلہ مدرسہ خدیجہ الکبریٰ، اور اصول فقہ کی کتاب اصول الشاشی اور نور الانوار کی شروحات  تسهیل الناشئ اور تسهیل الاخیار کی مصنفہ ہیں۔ ان کا تدریسی تجربہ اور اسلوب اس نشست کو خاص طور پر مفید بناتا ہے۔

نشست میں درج ذیل پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی:

  • اصولِ فقہ کے بنیادی تصورات کی وضاحت

  • تدریس میں درپیش عام مشکلات اور ان کے حل

  • طالبات کے فہم کے مطابق مثالوں اور اسلوب کا انتخاب

  • نصاب اور تدریسی ترتیب کو مؤثر بنانے کے طریقے

یہ نشست ان معلمات کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو دینی مدارس، اداروں یا تدریسی حلقوں میں اصولِ فقہ پڑھا رہی ہیں یا پڑھانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

📅 تاریخ: 31جنوری 2025، بروز ہفتہ
⏰ وقت: 10:00 بجے تا 12:30 بجے
📍 مقام: The Learning Circle، کراچی
💰 رجسٹریشن فیس: 200 روپے