Description
دورۃُ اللغۃِ العربیۃ للبنات
(عربی زبان کا جامع و تربیتی کورس)
زیرِ اہتمام:
جامعہ امینہ
مدرسات:
معلماتِ معہد اللغۃ العربیۃ
(فاضلاتِ مدارس اسلامیہ و عربی ادب کی ماہر اساتذہ)
تعارف
عربی زبان، قرآنِ مجید، حدیثِ نبوی ﷺ اور اسلامی علوم کو براہِ راست سمجھنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اسی اہمیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جامعہ امینہ کے زیرِ اہتمام طالبات کے لیے دورۃُ اللغۃِ العربیۃ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو عربی زبان میں مہارت، فہم اور عملی استعمال کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ کورس ان طالبات کے لیے ایک نادر موقع ہے جو عربی زبان کو محض نصابی حد تک نہیں بلکہ فہم، گفتگو اور تحریر کے درجے تک سیکھنا چاہتی ہیں۔
کورس کی خصوصیات
-
عربی زبان میں روزمرہ گفتگو کی قابلیت
-
مکمل عربی ماحول کی فراہمی
-
ماہِ رمضان اور دیگر مواقع پر عربی متون کی عملی مشق
-
عربی زبان میں نظم و نثر کا تعارف
-
سہل اور تدریجی اندازِ تدریس
-
لرننگ میڈیا اور جدید تدریسی وسائل کا استعمال
کورس کا نصاب
کورس میں درج ذیل پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی:
-
عربی قواعد کی مضبوط بنیاد
-
الفاظ، تراکیب اور جملوں کا درست استعمال
-
عربی متون (دینی و ادبی) کا فہم
-
سادہ عربی تحریر اور مکالمہ
-
عربی زبان میں اعتماد پیدا کرنا
اہلیت (Eligibility)
-
اسباق کے دوران طالبات کے لیے مکمل عربی ماحول میں شرکت ضروری ہوگی
-
داخلہ صرف عربی زبان کی بنیادی اہلیت رکھنے والی طالبات کے لیے ہوگا
-
طالبات کی سطح (مبتدیات / متوسطات) کے مطابق بیچ کی تعیین کی جائے گی
-
داخلے کی آخری تاریخ: 24 جنوری 2026ء
دورانیہ
-
مدت: تقریبا 1 ماہ
-
اوقات: ہفتہ میں 6 دن
-
اتوار: تعطیل
تاریخِ آغاز
بروز: 28 شعبان المعظم
مطابق: 26 جنوری 2026ء
مقامِ تدریس
جامعہ امینہ للبنات
معلمات معہد اللغۃ العربیۃ
فاضلاتِ مدرسہ امینہ
رجسٹریشن کا طریقہ
داخلہ خواہشمند طالبات درج ذیل لنک کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں:
Registration Link:
👉 www.tlc.org.pk/arabic
رابطہ
📞 0334-3785212
📞 0322-5885252
📍 پتہ:
SNPA 46-A L, BYJCHS، شاہراہِ قرآن نزد امیر خسرو روڈ کراچی
